آراستہ و پیراستہ
معنی
١ - سجایا ہوا، مزین، اسباب آرائش و زیبائش سے درست، بنا سنورا۔ "نہ میری خواہش تھی کہ میں اپنے کو ایسا آراستہ پیراستہ ظاہر کرکے اس کی نگاہوں میں بری جچوں۔" ( روز الیمبرٹ، ١٨٩٨، ١٤١ ) ٢ - درست، لیس، تیار، مرتب، برپا۔ "ہرجہتی کمالات سے اس کی ذات آراستہ و پیراستہ ہے۔" ( مناظر احسن گیلانی، عبقات (ترجمہ)، ١٩٥٦، ٧٢ )
اشتقاق
فارسی مصدر 'آراستن' سے صیغہ حالیہ تمام 'آراستہ' کے ساتھ حرف عطف 'و' لگانے کے بعد فارسی مصدر 'پیراستن' سے صیغہ حالیہ تمام 'پیراستہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت مستعمل ہے ١٨٩٨ء میں "روز الیمبرٹ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں